لاہور ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صنعتی زون کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں صنعتی زوننگ اور اس سے ملحقہ سماجی و معاشرتی اثرات خصوصاً آبادی، ورثہ، سیاحت اور تاریخی عمارات کے حوالے سے امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو لاہور کے ماسٹر پلان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی و …
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صنعتی زون کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
لاہور ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صنعتی زون کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں صنعتی زوننگ اور اس سے ملحقہ سماجی و معاشرتی اثرات خصوصاً آبادی، ورثہ، سیاحت اور تاریخی عمارات کے حوالے سے امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو لاہور کے ماسٹر پلان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی و زرعی ترقی کے ساتھ ساتھ سیاحت کا فروغ اور تاریخی عمارتوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعظم نے لاہور کے لئے نیا ماسٹر پلان فوری طور پرمرتب کرنے اور اس کے نفاذ کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں کئی گنا اضافے اور شہر کے بے ترتیب پھیلاو¿ کی وجہ سے لاہور کے ماسٹر پلان کو از سر نو مرتب کرنا اور اس پر فوری عمل درآمد ناگزیر ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، صوبائی وزیرِ صنعت میاں محمد اسلم اقبال، چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھرو دیگر سینئر افسران شریک تھے۔ وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی نعیم الحق اور ندیم افضل چن بھی اجلاس میں شریک تھے۔








