اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں کمانڈر کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کی دفعہ 36 کے پیراگراف ون بی کے تحت اس کا حق دینے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بیان میں …
پاکستان نے بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کیا ہے‘ دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں کمانڈر کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کی دفعہ 36 کے پیراگراف ون بی کے تحت اس کا حق دینے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہونے کی حیثیت سے کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قوانین کے تحت قونصلر رسائی فراہم کرے گا جس کے لئے طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔








