اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تمام ملکی ادارے آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تمام ملکی ادارے آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خالص طور پر قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے ایل این جی کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹھوش شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک میں پرامن احتجاج کر سکتا ہے۔








