اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے سینئر مشیر برائے قومی سلامتی سرور احمد زئی کادورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے لئے مفید ثابت ہو گا، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات نئے افق کی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں، افغانستان کی …
وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار خان آفریدی کی افغان صدر کے مشیر کے ہمراہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے سینئر مشیر برائے قومی سلامتی سرور احمد زئی کادورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے لئے مفید ثابت ہو گا، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات نئے افق کی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں، افغانستان کی درخواست پر افغانستان سے بھارت جانے والوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کو کھولا گیا ہے، افغانستان ایک خود مختار ریاست ہے، پاکستان اپنے قریبی ہمسایہ ملک افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔








