خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حقیقی عوامی وزیر اعظم کی کمرشل فلائٹ سے امریکا روانگی مغلیہ طرز حکمرانی کرنے والوں کے لئے ایک مثال ہے، وزیراعظم دورہ سے متعلقہ لوگوں کا مختصر وفد ساتھ لے کر امریکہ جا رہے ہیں، وزیراعظم اس اہم دورے میں پاکستان اور اس کے عوام …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حقیقی عوامی وزیر اعظم کی کمرشل فلائٹ سے امریکا روانگی مغلیہ طرز حکمرانی کرنے والوں کے لئے ایک مثال ہے، وزیراعظم دورہ سے متعلقہ لوگوں کا مختصر وفد ساتھ لے کر امریکہ جا رہے ہیں، وزیراعظم اس اہم دورے میں پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد کی نگہبانی کا فرض ادا کرنے جا رہے ہیں، ماضی کے حکمران بین الاقوامی دوروں میں اپنے ذاتی مالی مفادات کو سامنے رکھتے تھے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ انہوں نے کہاکہ کمرشل فلائٹ سے عوامی وزیر اعظم کی روانگی مغلیہ طرز حکمرانی کرنے والوں کے لئے ایک مثال ہے، وہ اس اہم دورے میں پاکستان اور اس کے عوام کی نگہبانی کا فرض اداکرنے جارہے ہےں، ماضی کے حکمران اپنے بےن الاقوامی دوروں مےں اپنے ذاتی مالی مفادات کو سامنے رکھتے تھے ۔

Leave a Reply