وزیراعظم عمران خان نے نمل انسٹی ٹیوٹ میں ہسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا

میانوالی ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو یہاں نمل انسٹی ٹیوٹ میں ہسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وفاقی اور صوبائی کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کی اور ملک کی ترقی و خوشحالی …

میانوالی ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو یہاں نمل انسٹی ٹیوٹ میں ہسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وفاقی اور صوبائی کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہاں تعلیمی ادارہ اور ہسپتال کا قیام ان کا خواب تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کی بھلائی کرکے انسان کو روحانی خوشی ملتی ہے، پسماندہ علاقہ میں جدید ہسپتال کے قیام سے مقامی غریب عوام کو فائدہ ہو گا، تاریخ میں زندہ رہنے کیلئے پیسہ بنانے کی بجائے انسانیت کی خدمت کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے نمل میں تعلیمی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نمل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباءمیں سے 97 فیصد کو سکالرشپ ملا ہے، یہاں پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد 22 ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیر میں ممتاز کاروباری شخصیت انیل مسرت کی مالی معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply