معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کی سینئر ٹیم کے ساتھ فلیگ شپ پروگرام ”احساس“ پر عملدرآمد کی منصوبہ بندی کیلئے کام کا آغاز کر دیا

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کی سینئر ٹیم کے ساتھ حکومت پاکستان کے فلیگ شپ پروگرام احساس پر عملدرآمد کی منصوبہ بندی کیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پی پی اے ایف کی سینئر ٹیم سے …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کی سینئر ٹیم کے ساتھ حکومت پاکستان کے فلیگ شپ پروگرام احساس پر عملدرآمد کی منصوبہ بندی کیلئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پی پی اے ایف کی سینئر ٹیم سے ملاقات کی جس میں پی پی اے ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی عظمت عیسی، غربت کے خاتمہ اور سماجی تحفظ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری کیپٹن (ر) اسد اللہ خان، پی پی اے ایف کے سینئر گروپ ہیڈ عامر نعیم، پی پی اے ایف کے سینئر گروپ گریجویشن پروگرام صائمہ لیاقت علی خان نے شرکت کی۔ پی پی اے ایف حکومت کے نیشنل پاورٹی گریجویشن اقدام پر عملدرآمدکی اہم ایجنسی ہے جس کا افتتاح وزیراعظم نے احساس پروگرام کے تحت دو ہفتے قبل کیا اور یہ احساس کے دوسرے ستون کا ایک اہم جزو ہے

Leave a Reply