میانوالی ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بڑے بڑے چوروں اور ڈاکوﺅں کو ائیر کنڈیشن ہوٹل نما جیلوں ،ہسپتالوں میں رکھنے کی بجائے میانوالی جیل میں ایک مہینے کے لئے رکھیں تو وہ لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس کر دیں گے ،777جہاز کی بجائے وزیراعظم معمول کی پرواز پر عام مسافر کی طرح امریکہ جائیں گے یہ ہوتی ہے …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا میانوالی لاہور ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
میانوالی ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بڑے بڑے چوروں اور ڈاکوﺅں کو ائیر کنڈیشن ہوٹل نما جیلوں ،ہسپتالوں میں رکھنے کی بجائے میانوالی جیل میں ایک مہینے کے لئے رکھیں تو وہ لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس کر دیں گے ،777جہاز کی بجائے وزیراعظم معمول کی پرواز پر عام مسافر کی طرح امریکہ جائیں گے یہ ہوتی ہے حقیقی تبدیلی ،عوام اور ہمیں یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی صلاحتیوں کے زریعے آئی ایم ایف کے قرضوں کو ری شیڈول کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے ،1990کے بعد میانوالی کے لوگوں کے لئے دوسری ٹرین میانوالی ایکسپریس چلائی جارہی ہے ۔وہ میانوالی میں میانوالی لاہور ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اربوں کی کرپشن کرنے والوں کو نائن سٹار ہوٹل میں رکھا گیا ہے اور انھیں60انچ کی ایل ڈی کی سہولت دی گئی ہے جب وہ اے سی جیل اور اے سی ہسپتال سے نکلتے ہیں تو پروڈکشن آڈرز کے ذرےعے اے سی پارلیمنٹ میں پہنچ جاتے ہیں،میرا مشورہ ہے کہ ان چوروں اور ڈاکوﺅں کو ایک ماہ کے لئے میانوالی جیل میں بھیج دیں یہ لوٹے ہوئے سارے پیسے واپس کر دیں گے ۔








