اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے جاپان کے شہر کیوٹو میں اینی میشن سٹوڈیو پر ہونے والی آتشزدگی کے دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت اس دکھ کی گھڑی میں اپنے جاپانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک ٹویٹ میں اس آتشزدگی کے نتیجہ میں ہونے …
پاکستان کا جاپان کے شہر کیوٹو میں اینی میشن سٹوڈیو میں آتشزدگی کے دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے جاپان کے شہر کیوٹو میں اینی میشن سٹوڈیو پر ہونے والی آتشزدگی کے دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت اس دکھ کی گھڑی میں اپنے جاپانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک ٹویٹ میں اس آتشزدگی کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان پر جاپان کی حکومت اور عوام سے تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت دکھ کی اس گھڑی میں اپنے جاپانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اس المناک واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔








