اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اختیارات یا طاقت کے غلط استعمال کے مرتکب عناصر کو گرفتار کیا جائے گا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بھی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے تو اس سے اختیارات سے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اختیارات یا طاقت کے غلط استعمال کے مرتکب عناصر کو گرفتار کیا جائے گا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بھی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے تو اس سے اختیارات سے تجاوزکی وجہ پوچھی جائے گی۔ شاہد خاقان عباسی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پر ایل این جی منصوبے میں بے قاعدگی کے الزامات ہیں اس لیے نیب اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص نے کرپشن نہیں کی تو اسے قومی احتساب بیورو (نیب) سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ شہباز شریف کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر سابق وزیراعلی پنجاب نے فنڈز کا غلط استعمال کیا ہے تو اس سے پوچھا جائے گا۔








