پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے عائد کئے جانے والے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا‘ ترجمان دفتر خارجہ کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے عائد کئے جانے والے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے تمام حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ دونوں اطراف افغانستان اور خطے میں پائیدار امن کے لئے تعمیری کوششیں جاری رکھیں …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے عائد کئے جانے والے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے تمام حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ دونوں اطراف افغانستان اور خطے میں پائیدار امن کے لئے تعمیری کوششیں جاری رکھیں گے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ الزامات عائد کرنا دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان معاملات کو متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی تعاون کے ذریعے حل کرنے کی سوچ کے خلاف ہے۔

Leave a Reply