اسلام آباد ۔ 20جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہکرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی(ن) لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے، عوام کے مال کو جونکوں کی طرح چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاو¿ بیٹھک لگا لی ہے،لوگوں کو گمراہ کرنے کے بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں نہیں …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہکرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی(ن) لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے، عوام کے مال کو جونکوں کی طرح چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاو¿ بیٹھک لگا لی ہے،لوگوں کو گمراہ کرنے کے بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں نہیں دے دیتے۔ ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے، سیاسی گراو¿نڈ کے بارہویں کھلاڑی مولانا فضل الرحمان ان کی کشتی کیسے پار کریں گے،جو خود پارلیمان سے باہر ہیں وہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گے۔ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں،نئے پاکستان میں ادارے بااختیار اور قانون ما فیا کے چنگل سے آزاد ہو چکا ہے۔








