صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی بارے تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 20 جولائی (اے پی پی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پن بجلی توانائی کا سب سے سستا ذریعہ ہے ،ملک میں آبی ذخائرکی تعمیر ناگزیر ہے۔ہفتے کو موصول ہونے والے بیان کے مطابق توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنا بھی ایک سستا ذریعہ ہے ، ملک …

کراچی ۔ 20 جولائی (اے پی پی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پن بجلی توانائی کا سب سے سستا ذریعہ ہے ،ملک میں آبی ذخائرکی تعمیر ناگزیر ہے۔ہفتے کو موصول ہونے والے بیان کے مطابق توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنا بھی ایک سستا ذریعہ ہے ، ملک میں متبادل ذرائع سے بھی بجلی کی پیداوار بڑھائی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ عالمی حدت میں اضافے کی وجہ سے ماحولیات پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ کو آکسیجن میں بدلنے کا قدرتی ذریعہ ہیں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سستی توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی بچت زیادہ اہم ہے۔

Leave a Reply