واشنگٹن ۔ 20جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا میں مقیم پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو دیکھنے،سننے اور نئے پاکستان کا وژن جاننے کا اشتیاق رکھتے ہیں، پانچ برس سے یہاں سمٹ لیول کا کوئی پروگرام منعقد نہیں ہواجس کی وجہ سے پاکستانیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے،امریکا میں ماضی میںکمیونٹی اجلاس بند کمروں میں ہوتے رہے، پاکستانی کمیونٹی کا یہ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کیپیٹل ون ایرینا واشنگٹن کے دورے اور کمیونٹی ایونٹ کے انتظامات کے جائزے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 20جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا میں مقیم پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو دیکھنے،سننے اور نئے پاکستان کا وژن جاننے کا اشتیاق رکھتے ہیں، پانچ برس سے یہاں سمٹ لیول کا کوئی پروگرام منعقد نہیں ہواجس کی وجہ سے پاکستانیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے،امریکا میں ماضی میںکمیونٹی اجلاس بند کمروں میں ہوتے رہے، پاکستانی کمیونٹی کا یہ اجتماع تاریخی اور فقید المثال ہو گا، ہم خود دار پاکستان کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیپیٹل ون ایرینا واشنگٹن کے دورے اور” کمیونٹی ایونٹ“ کے انتظامات کے جائزے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینیٹر عبداللہ ریار نے وزیر خارجہ کو کمیونٹی ایونٹ کے انتظامات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اسی لئے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ امریکا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کو خاص طور پر اپنے پروگرام میں شامل کیاہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سے قبل اتنا پر جوش ماحول کبھی دیکھنے میں نہیں آیا ،امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی وزیر اعظم عمران خان کو دیکھنے،سننے اور نئے پاکستان کا وژن جاننے کا اشتیاق رکھتی ہے ۔








