وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مبینہ ویڈیو اورآڈیو کی فرانزک تصدیق کے حوالے سے جھوٹ لیگ اور جھوٹ مافیا کی پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ، من گھڑت اور قابل مذمت ہیں، مبینہ ویڈیو اورآڈیو نہ ہی پنجاب فرانزک لیبارٹری کو بھجوائی گئی اورنہ ہی کوئی رپورٹ بنی ہے،سیاسی بلوغت سے …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مبینہ ویڈیو اورآڈیو کی فرانزک تصدیق کے حوالے سے جھوٹ لیگ اور جھوٹ مافیا کی پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ، من گھڑت اور قابل مذمت ہیں، مبینہ ویڈیو اورآڈیو نہ ہی پنجاب فرانزک لیبارٹری کو بھجوائی گئی اورنہ ہی کوئی رپورٹ بنی ہے،سیاسی بلوغت سے عاری ٹولہ عوام میں بے سروپا باتیں پھیلا رہا ہے،مریم صفدر آپ کا یہ بیانیہ کون مانے گا؟ ویڈیو معاملہ عدالت میں ہے اور ایف آئی اے اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گا، 16سال پرانی ویڈیو کو کس طرح ٹیمپرڈ کیا گیا اس حوالے سے اصل حقائق پیش کئے جائیں گے، تازہ ترین بھاشن دینے والے ارسطو احسن اقبال کے پاسسرحدی علاقے میں سپورٹس سٹیڈیم بنانے کے منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کا جواب دینے کے لئے وقت نہیں لیکن عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ان کے پاس بہت وقت ہے،قبائلی اضلاع میں عوام نے بارود کی بو کو ووٹ کی خوشبو سے شکست دی ہے جس پر پوری قوم ، افواج پاکستان اورقانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی قربانیوں میں انضمام شدہ اضلاع میں امن قائم ہوا،وزیراعظم عمران خان اپنے اہم ترین دورہ امریکاکے دورانپاکستان اور اس کے عوام کے مفادات کی ترجمانی کریں گے،ہمارے لئے پاکستان سب سے پہلے ہے جو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ہفتہ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی )میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹ لیگ اورجھوٹ مافیا کا ایک اور نیا پینترا سامنے آیا ہے

Leave a Reply