اسپیکر اسد قیصر سے انیل مسرت کی سربراہی میں کاروباری شخصیات کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے انیل مسرت کی سربراہی میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات نے ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں سابق ایئر چیف سہیل امان نے بھی شرکت کی اور راشد آباد میموریل ٹرسٹ کی جانب سے فلاحی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔اسپیکر نے پاکستان …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے انیل مسرت کی سربراہی میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات نے ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں سابق ایئر چیف سہیل امان نے بھی شرکت کی اور راشد آباد میموریل ٹرسٹ کی جانب سے فلاحی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔اسپیکر نے پاکستان ویلفیئر ٹاون کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عالم آباد صوابی میں جدید نوعیت کاماڈل ویلفیئر ٹاﺅن قائم کیا جارہا ہے جس میں یتیموں، خصوصی افراد، اسٹریٹ چلڈرن بیواﺅں کے لیے رہائش ، تعلیم ، علاج سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Leave a Reply