اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوامی حقوق کے نام نہاد ضامن بننے والوں کی قبائلی عوام نے ضمانتیں ضبط کرا دیں، قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے ایک تاریخ رقم ہوئی ہے ، جمہوری عمل کی کامیاب تکمیل پر اپوزیشن کو دو لفظ بولنے کی توفیق نہیں ہوئی ، ان کی …
عوامی حقوق کے نام نہاد ضامن بننے والوں کی قبائلی عوام نے ضمانتیں ضبط کرا دیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوامی حقوق کے نام نہاد ضامن بننے والوں کی قبائلی عوام نے ضمانتیں ضبط کرا دیں، قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے ایک تاریخ رقم ہوئی ہے ، جمہوری عمل کی کامیاب تکمیل پر اپوزیشن کو دو لفظ بولنے کی توفیق نہیں ہوئی ، ان کی جمہوریت کا مطلب صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ اوراپنی آئندہ نسلوں کو قوم پرمسلط کرنا ہے۔ اتوارکو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپنی بہادر مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروںکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی لازوال قربانیوں سے ملک کا امن بحال ہوا، قبائلی اضلاع میں گذشتہ روز ایک تاریخ رقم ہوئی ہے مگرا ن میں سے کسی کو توفیق نہ ہوئی کہ جمہوری عمل کی کامیاب تکمیل پر دو لفظ ہی بول دیتے ان کی جمہوریت کا مطلب صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ اوراپنی آئندہ نسلوں کو قوم پرمسلط کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی حقوق کے نام نہاد ضامن بننے والوں کی قبائلی عوام نے ضمانتیں ضبط کروا دیں ،








