الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں ضم سابق قبائلی علاقہ جات کے 12 انتخابی حلقوں کے غیرحتمی نتائج کا اعلان فارم 47 بھی جاری

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات کے 12 انتخابی حلقوں کے غیرحتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے اور ان کے فارم 47 بھی جاری کردیے ہیں۔اتوارکو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیرحتمی نتائج کے مطابق پی کے100 باجوڑI سے پاکستان تحریک انصاف کے انور زیب خان12 ہزار951 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات کے 12 انتخابی حلقوں کے غیرحتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے اور ان کے فارم 47 بھی جاری کردیے ہیں۔اتوارکو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیرحتمی نتائج کے مطابق پی کے100 باجوڑI سے پاکستان تحریک انصاف کے انور زیب خان12 ہزار951 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے وحید گل 11ہزار775 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 33.47 فیصد رہی۔ پی کے 101باجوڑ سے پاکستان تحریک انصاف کے اجمل خان 12 ہزار194 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید 10 ہزار468 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 29.30 فیصد رہی ۔ پی کے 102باجوڑ III سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیدوار سراج الدین 19 ہزار88 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے قریب ترین حریف پاکستان تحریک انصاف کے حمید الرحمان نے 13 ہزار436 ووٹ حاصل کئے،حلقے میں آزاد امیدوار خالد خان نے 12 ہزار639 ووٹ حاصل کئے ۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 31.20 فیصد رہی۔

Leave a Reply