وزیر اعظم عمران خان سے امریکا میں مختلف وفود کی ملاقاتیں

واشنگٹن ۔ 21جولائی (اے پی پی) امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے چوٹی کے پاکستانی بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے بااثر ممبر طاہر جاوید نے وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی ۔ طاہرجاوید نے پاکستان کانگریس فاﺅنڈیشن کی بنیاد رکھی جو116 ویں کانگریس میں کانگریشنل پاکستان کاکس میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔ جاوید انور کے ہمراہ سرمایہ کاروں کے ایک …

واشنگٹن ۔ 21جولائی (اے پی پی) امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے چوٹی کے پاکستانی بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے بااثر ممبر طاہر جاوید نے وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی ۔ طاہرجاوید نے پاکستان کانگریس فاﺅنڈیشن کی بنیاد رکھی جو116 ویں کانگریس میں کانگریشنل پاکستان کاکس میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔ جاوید انور کے ہمراہ سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معاشی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے تذویراتی وقوع اور خطے کی سرحدوں کے ساتھ مربوط رابطوں کی وجہ سے یہاں بھرپور کاروباری مواقع ہیں۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال کو سراہا اور توانائی اور سیاحت سمیت جن شعبوں میں وہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کی نشاندہی بھی کی۔

Leave a Reply