لاہور۔21 جولائی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار ایک روزہ دورے پر کوئٹہ گئے-وزیراعلیٰ نے گورنرہاﺅس میں بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات کی- ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی منصوبوں، امن وامان کی صورتحال اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا-وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے اس موقع پر کہاکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اورسب نے ملکر پاکستان کی …
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی کوئٹہ آمد ،گورنر بلوچستان سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔21 جولائی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار ایک روزہ دورے پر کوئٹہ گئے-وزیراعلیٰ نے گورنرہاﺅس میں بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات کی- ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی منصوبوں، امن وامان کی صورتحال اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا-وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے اس موقع پر کہاکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اورسب نے ملکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے- انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کوئٹہ میں جذبہ خیرسگالی کے تحت کارڈیک ہسپتال قائم کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے فنڈز بھی مختص کر دئےے گئے ہیں-








