وزیر اعظم عمران خان سے کاروباری شخصیات کے ایک گروپ کی ملاقات

واشنگٹن ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے حکومت کے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول کو اجاگر کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں کاروباری شخصیات کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول …

واشنگٹن ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے حکومت کے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول کو اجاگر کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں کاروباری شخصیات کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول اور کاروبار کرنے کو آسان بنانے میں بہتری کے عمل، صنعتی شعبہ اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ناصر جاوید، اشرف قاضی اور شوکت دھنانی نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے تدریسی، مینوفیکچرنگ اور سٹیل کی صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے پاکستان کی سماجی۔ اقتصادی ترقی کے وژن کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، بحری امور کے وزیر سید علی حیدر زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Reply