واشنگٹن ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آج پیر کو ہونے والی ملاقات سے گھنٹوں قبل وزیراعظم عمر ان خان نے قوم کو یقین دلایا کہ وہ ان کا مقدمہ امریکی صدر کے سامنے رکھیں گے اور کبھی قوم کو شرمندہ نہیں کرینگے۔ کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …
پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں جس پر انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا رہا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آج پیر کو ہونے والی ملاقات سے گھنٹوں قبل وزیراعظم عمر ان خان نے قوم کو یقین دلایا کہ وہ ان کا مقدمہ امریکی صدر کے سامنے رکھیں گے اور کبھی قوم کو شرمندہ نہیں کرینگے۔ کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں جس پر انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جاتا رہا لیکن آج مجھے آپ کو بتاتے ہوئے یہ فخر ہے کہ امریکی صدر اور پوری دنیا مان رہی ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے آپ کا مقدمہ پیش کروں گا اور آپ کو شر مندہ نہیں کروں گا۔ وزیراعظم جو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن میں ہیں، نے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے سفر کر کے آئے بچوں، بڑوں اور خواتین کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے یہ لوگ اپنے قائد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے سفر کر کے کیپیٹل ون ایرینا پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی ۔ شرکاءنے وزیراعظم کے پہنچنے پر کھڑے ہو کر ان کااستقبال کیا اور وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا۔








