نواز شریف اور آصف زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان

واشنگٹن ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کیپٹیل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے کہ جیل کا کھان اچھا نہیں ہے مجھے گھر سے کھانا لاکر کھلایا جائے، …

واشنگٹن ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کیپٹیل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے کہ جیل کا کھان اچھا نہیں ہے مجھے گھر سے کھانا لاکر کھلایا جائے، پھر انہوں نے ٹی وی اور ایئر کنڈیشن کی سہولت مانگ لی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 80 فیصد پاکستانیوں کو ایئر کنڈیشن کی سہولت میسر نہیں جبکہ کم از کم 60 فیصد کے پاس ٹی وی بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی جیل کی سزا ہوتی ہے جس میں وہ رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان واپس جاکر ان کے جیل خانوں سے ٹی وی اور ایئر کنڈیشنر کی سہولت واپس لے لیں گے، مجھے پتہ ہے کہ مریم بی بی بہت شور مچائیں گی۔ لیکن نواز اور زرداری اسی صورت جیل سے باہر آسکتے ہیں کہ وہ قوم کا لوٹا ہواپیسہ واپس کر دیں۔ انہوں نے کہا جب بھی آصف زرداری جیل جاتا ہے تو وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ہسپتال پہنچ جاتا ہے اور وہ زیادہ تر قید تو ہسپتال میں گزارتا ہے، آصف علی زرداری آپ کو بھی ٹی وی اور ایئر کنڈیشنر کے بغیر جیل میں رکھیں گے۔

Leave a Reply