آئی ایم ایف کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن کا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر اظہار مسرت

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کے اطلاق کیلئے آئی ایم ایف دیگر بین الاقوامی شراکت داروں سے مل کرقریبی کام کر رہا ہے۔ واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے …

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کے اطلاق کیلئے آئی ایم ایف دیگر بین الاقوامی شراکت داروں سے مل کرقریبی کام کر رہا ہے۔ واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں ڈیوڈ لپٹن نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کی حالیہ اقتصادی پیشرفت اور پاکستان کی حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام پر گفتگو ہوئی۔ اس پروگرام کا مقصد معیشت کا استحکام اور اداروں کو مضبوط بنانا ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان پائیدار اور متوازن بڑھوتری کی راہ پرگامزن ہو جائے گا۔ ڈیوڈ لپٹن نے کہا کہ ملاقات میں انہوں نے پاکستان میں اب اور مستقبل میں اندرونی ٹیکس محصولات میں اضافہ اور قرضوں میں کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ملک میں سماجی اور مجموعی ترقی پر اخرجات کیلئے زیادہ فنڈز فراہم کرنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کے اطلاق کیلئے آئی ایم ایف دیگر بین الاقوامی شراکت داروں سے مل کر قریبی کام کر رہا ہے۔

Leave a Reply