وزیراعظم عمران خان کا کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی صورت میں بھی کسی کو این آر او نہیں دوں گا، این آر او کیلئے دوسرے ملکوں سے سفارشیں آ رہی ہیں، کرپشن کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں معدنی ذخائر کو استعمال میں لانے کیلئے نہیں آتیں، کرپشن ختم کر کے پاکستان کو اوپر اٹھا کر دکھاﺅںگا، ریکوڈیک منصوبہ رکنے کی تحقیقات کیلئے ہدایات …

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی صورت میں بھی کسی کو این آر او نہیں دوں گا، این آر او کیلئے دوسرے ملکوں سے سفارشیں آ رہی ہیں، کرپشن کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں معدنی ذخائر کو استعمال میں لانے کیلئے نہیں آتیں، کرپشن ختم کر کے پاکستان کو اوپر اٹھا کر دکھاﺅںگا، ریکوڈیک منصوبہ رکنے کی تحقیقات کیلئے ہدایات دی ہیں، ملک میں جاگیردارانہ نظام اور خاندانی سیاست کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں، میرا کوئی رشتہ دار یا دوست کسی عہدے پر نہیں ہے، ملک میں یکساں نظام تعلیم کیلئے کوشش کر رہے ہیں، ہم نے اداروں کو آزاد کیا ہے، کسی کے اوپر ہم نے کیس نہیں بنایا، کرپشن بارے سوال پر انتقامی کارروائی کا رونا رویا جاتا ہے، عدالتی فیصلہ آتا ہے تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، نوازشریف کو ملٹری ڈکٹیٹر نے لیڈر بنایا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کاغذ کا ٹکڑا دکھا کر لیڈر بن گئے، آپ کو ہر سال پاکستان تبدیل ہوتے ہوئے نظر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے بہت عزت دی ہے اس کیلئے آپ لوگوں کا دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے سوچا تھا کسی ہوٹل میں کچھ لوگوں کو بلا کر بات کی جائے گی لیکن اتنی بڑی تعداد میں آپ لوگوں سے بات ہو رہی ہے یہ ایک نئی تاریخ ہے۔

Leave a Reply