وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن میں تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجروں اور کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سازگار ماحول، سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور کاروبار کے پرکشش منافع کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ وہ یہاں تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں امریکہ میں …

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجروں اور کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سازگار ماحول، سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور کاروبار کے پرکشش منافع کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ وہ یہاں تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں امریکہ میں مقیم صف اول کی پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آمدنی بڑھانے کیلئے نئی سوچ متعارف کرائی ہے اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئے پاکستان کی سوچ کاروباری برادری کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی امریکہ میں مقیم زیادہ تر پاکستانی سیلف میڈ ہیں اور وہ محنت کی بناءپر ان کے دل میں خصوصی مقام رکھتے ہیں، پاکستان ان سے توقع رکھتا ہے کہ وہ ترقی کے سفر میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

Leave a Reply