وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ہم صحت کے شعبہ میں ادارہ جاتی اصلاحات لا رہے ہیں جس کا مقصد پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر کرنا ہے، اسلام آباد کو صحت کی سہولیات کے اعتبار سے ماڈل ہیلتھ سٹی بنائیں گے۔ وہ پیر کو یہاں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام حکومت پاکستان کے …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ہم صحت کے شعبہ میں ادارہ جاتی اصلاحات لا رہے ہیں جس کا مقصد پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر کرنا ہے، اسلام آباد کو صحت کی سہولیات کے اعتبار سے ماڈل ہیلتھ سٹی بنائیں گے۔ وہ پیر کو یہاں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام حکومت پاکستان کے ہیلتھ وژن کے حوالہ سے منعقدہ خصوصی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد اور ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاءکو بتایا گیا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے گذشتہ کئی دہائیوں سے صحت کے شعبہ پر جی ڈی پی کا ایک فیصد خرچ کیا جا رہا ہے تاہم موجودہ حکومت علاقائی اور ثانوی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرائمری ہیلتھ پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

Leave a Reply