اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے کوریا کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں۔ ان شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دے کر دونوں ممالک کی معیشتوںکو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں موجودہ حکومت زراعت کے شعبے کی ترقی پر …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کوریا۔پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی سربراہ چو بائی سوک سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے کوریا کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں۔ ان شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دے کر دونوں ممالک کی معیشتوںکو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں موجودہ حکومت زراعت کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوریا۔پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی سربراہ چو بائی سوک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہنوں نے کوریا کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ پیر کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ سپیکر نے پاکستان اور کوریا کے مابین زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس شعبے کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوریا اور پاکستان میں زراعت کے شعبے میں ایک دوسرے سے مطابقت پائی جاتی ہے جس کی بدولت ہم ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔








