کراچی۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ کے دوران قومی مفاد میں پاکستان کے بیانیہ کو اجاگر کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان مخالف بیانیہ کو رد کر دیا ہے، پاکستان دشمنوں کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں، وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر کی ملاقات سے خطے میں مثبت اثرات …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ کے دوران قومی مفاد میں پاکستان کے بیانیہ کو اجاگر کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان مخالف بیانیہ کو رد کر دیا ہے، پاکستان دشمنوں کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں، وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر کی ملاقات سے خطے میں مثبت اثرات رونما ہونے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، سیکرٹری ارمان صابر، مجلس عاملہ کے اراکین اور پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان قومی سلامتی، قومی مفاد اور عوام کے حقوق کے بیانیے کو دنیا میں فروغ دینے کے لئے نکلے ہیں تو ہم توقع کرتے ہیں کہ کچھ سیاسی نابالغ دوست جو پاکستان کے مفاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں گے۔








