اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ایرینا میں پاکستانیوں کے اجتماع کی تعداد کے حوالے سے نجی نیوز چینل کے ٹویٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی نیوز چینل نے اجتماع میں شرکت کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 30 لاکھ غلط طور پر پیش کی جبکہ انہوں نے …
واشنگٹن اجتماع کے حوالے سے نجی نیوز چینل نے پاکستانیوں کی تعداد 30 لاکھ غلط طور پر پیش کی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ایرینا میں پاکستانیوں کے اجتماع کی تعداد کے حوالے سے نجی نیوز چینل کے ٹویٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی نیوز چینل نے اجتماع میں شرکت کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 30 لاکھ غلط طور پر پیش کی جبکہ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں اجتماع میں شرکت کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 30 ہزار بتائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تاہم خبر میں غلطی کی نشاندہی پر اس چینل نے یہ ٹویٹ اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پریس کانفرنس کے اپنے بیان کا ویڈیو کلپ بھی پوسٹ کر رہی ہیں۔








