وزیراعظم عمران خان سے بوور گروپ آف ایشیا کے سینئر امریکی بزنس ایگزیکٹوز کی ملاقات

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے بوور گروپ آف ایشیا کے سینئر امریکی بزنس ایگزیکٹوز نے پیر کو یہاں پاکستانی سفارتخانہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بور گروپ آف ایشیا کے چیف ایگزیکیوٹو آفیسر ایرنی بوور کی سربراہی میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں کیرگل‘ اورکل‘ سی ایچ یو بی بی‘ …

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے بوور گروپ آف ایشیا کے سینئر امریکی بزنس ایگزیکٹوز نے پیر کو یہاں پاکستانی سفارتخانہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بور گروپ آف ایشیا کے چیف ایگزیکیوٹو آفیسر ایرنی بوور کی سربراہی میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں کیرگل‘ اورکل‘ سی ایچ یو بی بی‘ چینری‘ ویسٹرن یونین‘ ویزہ اور مائیکروسافٹ کے ایگزیکٹوز شامل تھے۔ وزیراعظم نے وفد کو نئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وفد نے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں میں اپنی اپنی کمپنیوں کے منصوبوں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

Leave a Reply