مسئلہ کشمیر کو نمایاں اہمیت حاصل ہونے کو وزیراعظم کی بے مثال کامیابی ہے ، احمد جواد

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد نے وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میںمسئلہ کشمیر کو نمایاں اہمیت حاصل ہونے کو وزیر اعظم کی بے مثال کامیابی قرار دے دیا۔ منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ برسوں کی بدنامی کے بعد پاکستان تیزی سے …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد نے وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میںمسئلہ کشمیر کو نمایاں اہمیت حاصل ہونے کو وزیر اعظم کی بے مثال کامیابی قرار دے دیا۔ منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ برسوں کی بدنامی کے بعد پاکستان تیزی سے اقوام عالم میں اپنی ساکھ قائم بنانے لگا ہے، دورہ امریکہ کے دوران عالمی سطح پر پاکستان کو حاصل ہونے والی اہمیت وزیراعظم کی بہترین کامیابی ہے، احمد جواد نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کا سرکاری سطح پر اعتراف اور امریکہ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش وزیر اعظم کی بڑی کامیابی ہے،امریکی صدر کا کہنا کہ "کشمیر جیسی حسین وادی کو بارود سے جلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی” بے مثال سفارتی کامیابی ہے انہوں نے کہاکہ وائیٹ ہاو¿س کے اوول آفس میں دونوں رہنماو¿ں نے طویل ترین پرس کانفرنس کی،دونوں رہنماو¿ں کے مابین براہ راست گفتگو کا ماحول نہایت پرسکون دکھائی دیا، احمد جواد نے کہاکہ پریس کانفرنس کے بعد ثابت ہو گیا کہ دنیا وزیراعظم عمران خان کا مو¿قف تسلیم کرنے اور اسے اپنانے کیلئے تیار ہے، امریکی صدر وزیراعظم عمران خان کے ہر مو¿قف اور نکتہ نظر کی تائید کرتے نظر آئے، امریکہ نے افغانستان کے مسئلے کیلئے وزیراعظم کا مجوزہ حل کی بھی کھلی تائید کی ۔اس حوالے سے پاکستان کے اہم ترین کردار کا بھی کھلا اعتراف سننے کو ملا،،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ افغان جنگ امریکہ کی تاریخ کا طویل ترین محاذ بن چکا ہے،تاریخی حقیقت ایک مرتبہ پھر واضح ہوچکی کہ افغانوں کو جنگ سے نہیں امن سے فتح کیا جاسکتا ہے ۔

Leave a Reply