وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے جا رہی ہے، کوشش ہو گی کہ ہم اپنی نمبر گیم پوری رکھیں، ایسی کیا ضرورت پیش آئی کہ چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کیا جائے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ اپوزیشن کوکوئی …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے جا رہی ہے، کوشش ہو گی کہ ہم اپنی نمبر گیم پوری رکھیں، ایسی کیا ضرورت پیش آئی کہ چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کیا جائے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ اپوزیشن کوکوئی ایسی وجہ نہیں ملے گی کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ہاو¿س کو ٹھیک طرح سے نہیں چلایا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی جب آئے تو اسی پیپلز پارٹی نے ان کو سپورٹ کیا، پیپلز پارٹی سے پوچھا جائے کہ ان کو کون لایا، لانے اور لے جانے کا ڈائیلاگ پاکستان میں عام ہو چکا ہے۔ جام کمال نے کہا کہ ایم پی ایز نے ووٹ دے کر انہیں منتخب کیا اور وہ باقاعدہ طریقہ کار کے ذریعے چیئرمین سینیٹ بنے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جاری عمل میں کوئی قباحت نہیں اسے غیر ضروری نہ چھیڑا جائے۔

Leave a Reply