اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کے حوالہ سے احساس عملدرآمد گروپ کا پہلا اجلاس وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں احساس پروگرام میں آنے والے اداروں کے حوالہ سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت پروگرام ڈاکٹر ثانیہ …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس عملدرآمد گروپ کا پہلا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کے حوالہ سے احساس عملدرآمد گروپ کا پہلا اجلاس وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں احساس پروگرام میں آنے والے اداروں کے حوالہ سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کے نفاذ کے ذمہ دار تمام اداروں کے کردار متعین کر دیئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مینڈیٹ کیش ٹرانسفر تھا جبکہ پاکستان بیت المال سوشل پروٹیکشن کے حوالہ سے ذمہ دار تھی جبکہ تخفیف غربت پروگرام غربت میں کمی کی ذمہ دار ہے۔ ثانیہ نشتر نے کہا کہ وہ احساس پروگرام میں تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کے حوالہ سے تمام اداروں میں اشتراک چاہتی ہیں۔ اس حوالہ سے گورننس پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے آخر ی ہفتہ میں گورننس اینڈ انٹیگریٹی پالیسی لانچ کی ہے۔ سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے تمام ٹیکنیکل انفراسٹرکچر ڈیٹا بیس کو تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کرنے کی یقین دہانی کرائی جس سے پاورٹی سکور کارڈ کے حوالہ سے ان کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔








