وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوئی ،عثمان بزدار

لاہور۔23 جولائی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کوامریکہ میں تاریخ ساز پذیرائی اور سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاک بھارت تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے …

لاہور۔23 جولائی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کوامریکہ میں تاریخ ساز پذیرائی اور سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاک بھارت تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ تعلقات کو نئی جہت دے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی مفادات کو مقدم رکھا۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا رکھنے کی سازش کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ مخالفین کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نئی سوچ اور نئے وژن کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں اور انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز اپنی اصل منزل حاصل کرے گا۔

Leave a Reply