وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کی مکہ مکرمہ میں گفتگو

مکہ مکرمہ ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حج سے متعلق سہولیات اور کھانے کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، حجاج کیلئے سہولیات اورکھانے کا معیار پچھلے سالوں کی نسبت بہت بہتر ہے، عازمین حج کی شکایات کے ازالے کیلئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

مکہ مکرمہ ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حج سے متعلق سہولیات اور کھانے کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، حجاج کیلئے سہولیات اورکھانے کا معیار پچھلے سالوں کی نسبت بہت بہتر ہے، عازمین حج کی شکایات کے ازالے کیلئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو میڈیا ٹیم کے ہمراہ مکہ میں عازمینِ حج کیلئے کھانے کی تیاری اور فراہمی کے نظام کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کھانے کا انتظام نئی اور بہتر کمپنیوں کو دیا گیا ہے، وزارت مذہبی امور کی ٹیمیں کھانے اور دیگر انتظامات کا مسلسل جائزہ لیتی ہیں، کھانے اور دیگر سہولیات کے معیار پر کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی، 2 لاکھ حجاج کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی کو حج جیسے مقدس فریضے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، آج میڈیا ٹیم نے مکہ میں عازمینِ حج کیلئے کھانے کی تیاری اور فراہمی کے نظام کا جائزہ لیا، تمام تر انتظامات حفظان صحت اور سعودی قوانین کے مطابق تسلی بخش پائے گئے۔

Leave a Reply