اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر امن دشمنوں نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر امن دشمنوں نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے جس کا مقصد یہ خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے۔ ایسی بزدلانہ کارروائی سے پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔ پوری قوم شہداءکے خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے۔ پروردگار اس سانحہ میں زخمی ہونے والے کو جلد صحتیاب کرے۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ پاک سرزمین کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کر دے۔








