اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ملکوں کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون پر مبنی اقدامات اور منصوبوں کا جامع پیکج ہے جس میں اطلاعات، نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعتیں، زراعت، سیاحت اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاک چین تعاون کے ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان …
پاک چین تعاون کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ترقی کی شاہراہ میں اہم سنگ میل عبور کرے گا، حکام سی پیک اتھارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ملکوں کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون پر مبنی اقدامات اور منصوبوں کا جامع پیکج ہے جس میں اطلاعات، نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعتیں، زراعت، سیاحت اور متعدد دوسرے شعبے شامل ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاک چین تعاون کے ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ترقی کی شاہراہ میں کتنے اہم سنگ میل عبور کرے گا۔ جب یہ منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے تو ایک بدلتا ہوا پاکستان سامنے آئے گا جہاں کے عوام کو توانائی‘ مواصلات‘ آمد و رفت‘ صنعت و حرفت‘ کاروبا ر‘ روزگار‘ سیاحت اور بے شمار اقتصادی ترقی کی سہولیات اور مواقع میسر آئیں گے اور پاکستان اقوام عالم میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔








