وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس، ریلوے کے آپریشنل امور کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت بدھ کو اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلوے کے آپریشنل امور کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں سیکرٹری ریلوے بورڈ راجہ سکندر سلطان راجہ ،چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب اکبر سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پیک کے تحت پاکستان ریلوے کے ایم …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت بدھ کو اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلوے کے آپریشنل امور کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں سیکرٹری ریلوے بورڈ راجہ سکندر سلطان راجہ ،چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب اکبر سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پیک کے تحت پاکستان ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے میں کسی قسم کی تاخیر پر ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن پر کام کیا جائے گا تاکہ ٹرینوں کے حادثات کم ہوسکیں۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وفاقی وزیر ریلوے کو پاکستان ریلوے کے آپریشنل امور سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

Leave a Reply