واشنگٹن ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاید باجوہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ،سینٹیر لنزے گراہم اور جنرل ریٹائرڈ جیک کین الگ الگ ملاقاتیں کیں ہیں جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو …
آرمی چیف جنرل قمرجاید باجوہ کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ،سینٹیر لنزے گراہم اور جنرل ریٹائرڈ جیک کین الگ الگ ملاقاتیں

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاید باجوہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ،سینٹیر لنزے گراہم اور جنرل ریٹائرڈ جیک کین الگ الگ ملاقاتیں کیں ہیں جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ علاقائی سلامتی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورت حال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی اور افغان عوام کی سربراہی میں افغان امن عمل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ آرمی چیف قمر جاوید نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان احترام، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مشتمل باہمی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید بہتر بنانے پر بات ہوئی، 22 جولائی کو ہونے والے سربراہی اجلاس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قبل ازیں جنرل قمر جاوید باجوہ کی سینٹیر لنزے گراہم اور جنرل ریٹائرڈ جیک کین سے بھی ملاقات ہوئی اس موقع پر سینیٹر گراہم نے خطے کی بہتر ہوتی صورت حال میں پاکستان کے کردار کو خوب سراہا۔








