اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ امریکی ٹیم نے سکیورٹی کلیئرنس کےلئے پاکستان کا دورہ مکمل کر لیا ہے، جلد پاکستان کے ایئرپورٹس کو امریکن ایئرلائن کےلئے کلیئر کر دیا جائے گا۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے قرضوں میں جکڑی ہوئی ہے، جہازوں …
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ امریکی ٹیم نے سکیورٹی کلیئرنس کےلئے پاکستان کا دورہ مکمل کر لیا ہے، جلد پاکستان کے ایئرپورٹس کو امریکن ایئرلائن کےلئے کلیئر کر دیا جائے گا۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے قرضوں میں جکڑی ہوئی ہے، جہازوں کی کمی ہے، پارٹس فراہم کرنے والوں نے قومی ایئرلائن کو ڈیفالٹ کر دیا ہے، پی آئی آے انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں ہے۔ پی آئی اے کے بزنس پلان کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جون میں 777 اور 320A جہاز شامل کئے ہیں اور ہر سال پانچ جہاز فلیٹ میں شامل کئے جائیں گے۔ گلگت میں جہاز حادثہ پر بات کرتے ہوے وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹے رن وے کی وجہ سے گلگت حادثہ پیش آیا۔ حج آپریشن پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ حاجی پاکستان سے سعودی عرب گئے ہیں۔ ایک لاکھ 83 ہزار حاجی پی آئی سے گئے۔ روڈ ٹو مکہ آئندہ سال سے کراچی اور لاہور سے بھی شروع ہو گا۔ سامان کی ریپنگ کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ریپنگ دنیا بھر میں لازمی ہے، میں خود ریپنگ کے حق میں ہوں مگر سول ایوی ایشن نے اپنی طرف سے ریپنگ لازمی قرار دینے کا نوٹیفیکشن جاری کیا، اس افسر کے خلاف انکوائری کی ہدایت کی ہے۔ غلام سرور خان نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بدھ کی رات ایک بجے وطن واپس پہنچ رہے ہیں، ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جائے گا، وزیراعظم کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا، کافی عرصہ کے بعد ایک اسٹیٹس مین کا دورہ تھا، سابق مرحوم صدر ایوب خان کے بعد ایسا دورہ عمران خان کو ملا، پاکستان ایک عظیم ملک اور پاکستانی عظیم قوم ہے، عمران خان پاکستان کا ایک عظیم رہنما ہے۔وزیراعظم کی ملاقاتوں اور خطاب سے پہلے کیپٹل ارینا کا اجتماع بہت بڑا تھا۔2014ءمیں نریندرا مودی 10 ہزار بندے اکٹھے کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، عمران خان کے جلسہ میں 22 ہزار سے زائد افراد تھے۔








