اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر آہلو والیا گاورو کو دفتر خارجہ طلب کیا اور گزشتہ روز کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کےلئے خطرہ ہیں اور یہ …
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر آہلو والیا گاورو کو دفتر خارجہ طلب کیا اور گزشتہ روز کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کےلئے خطرہ ہیں اور یہ کسی تزویراتی غلطی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق 22 اور 23 جولائی کو بھارتی قابض فورسز نے لائن آف کنٹرول پر باگسر سیکٹر اور ہاٹ سپرنگ، جنڈروٹ اور بانچیریاں سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 12 سالہ بچہ محمد ریاض اور خاتون جان بی بی شہید ہوگئیں جبکہ 18 سالہ ذبیح اللہ سمیت چار بیگناہ شہری زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خاتون پروین بی بی بھی شامل ہے۔








