اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی شعبہ میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور انہیں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ وہ پاکستان کی سنگاپور کیلئے نامزد ہائی کمشنر رخسانہ افضال سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سنگاپور کیلئے نامزد ہائی کمشنر رخسانہ افضال سے بات چیت کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی شعبہ میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور انہیں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ وہ پاکستان کی سنگاپور کیلئے نامزد ہائی کمشنر رخسانہ افضال سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کی سطح پر باقاعدگی کے ساتھ روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم اس کی مکمل صلاحیت سے کم ہے، نامزد ہائی کمشنر دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور آزادانہ تجارت کے معاہدہ کیلئے بامقصد بات چیت کیلئے کام کریں۔ صدر مملکت نے ان پر زور دیا کہ وہ سنگاپور میں پاکستانی کاروباری افراد کو پاکستان میں سرمایہ کاری دوست ماحول سے استفادہ کرنے پر قائل کرنے کے ساتھ ساتھ آسیان میں پاکستان کی فل ڈائیلاگ پارٹنرشپ کیلئے بھی ہر ممکن کوششیں کریں۔ صدر مملکت نے سنگاپور کیلئے نامزد ہائی کمشنر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی کے عرصہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔








