کراچی۔ 24 جولائی (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، وفاق کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر …
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 24 جولائی (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، وفاق کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ امریکہ ایک کامیاب ترین دورہ ہے جبکہ اس دورے سے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آنے کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطہ میں ایک اہم ملک کی حیثیت رکھتا ہے جہاں پر سرمایہ کاری کے پر کشش مواقع دستیاب ہیں۔








