اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورے سے واپسی پر بدھ کو دوحہ (قطر ) پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نے دوحہ میں مختصر قیام کیا۔ مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد ، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد …
وزیر اعظم عمران خان کی اپنے قطری ہم منصب شیخ عبداللہ بن نصر خلیفہ الثانی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورے سے واپسی پر بدھ کو دوحہ (قطر ) پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نے دوحہ میں مختصر قیام کیا۔ مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد ، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کا حمد انٹرنیشنل ائیر پورٹ دوحہ پر استقبال کیا۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قطری ہم منصب شیخ عبداللہ بن نصر خلیفہ الثانی سے انکے رہائشگاہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دیرینہ دوستی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








