پی ٹی وی ملازمین میں بقایا جات کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا خطاب

کراچی۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ حقدار کو اس کا حق دلوانا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی ) سینٹر کراچی میں پی ٹی وی کے سابق ملازمین کے بقایاجات کی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بقایات …

کراچی۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ حقدار کو اس کا حق دلوانا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی ) سینٹر کراچی میں پی ٹی وی کے سابق ملازمین کے بقایاجات کی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بقایات جات کے چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر انہوں نے ملازمین کو مبارک باد بھی پیش کی اور کہا کہ یہ ملازمین کا جائز حق تھا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی وی ریاستی ادارہ اور قوم کی شناخت ہے۔