وزیر اعظم کامیاب دورہ امریکہ سے واپسی پر پرتپاک استقبال کے مستحق ہیں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

کراچی۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کامیاب دورہ امریکہ سے واپسی پر پرتپاک استقبال کے مستحق ہے، ہمارے لیڈر قومی بیانیہ کو تسلیم کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انصاف ہاو¿س میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فردوس …

کراچی۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کامیاب دورہ امریکہ سے واپسی پر پرتپاک استقبال کے مستحق ہے، ہمارے لیڈر قومی بیانیہ کو تسلیم کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انصاف ہاو¿س میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کارکنان سے کہا کہ وہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ان کا پرتپاک استقبال کریں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو وطن واپسی پر اپنے پرتپاک استقبال سے وزیراعظم کو یہ پیغام دینا چاہئے کہ قوم وزیراعظم کے کارنامے کو سراہتی ہے ۔