وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

کراچی۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ذرائع ابلاغ کے معاملات نمٹانے اور میڈیا ورکرز کو فوری انصاف کی فراہمی کےلئے میڈیا کورٹس کے قیام اور نئی ایڈورٹائزنگ پالیسی کے لئے پر منصوبہ بندی کر رہی ہے، 58 نئے ٹی وی چینلز کو لائسنس فراہم کئے گئے ہیں جن میں سے 8 …

کراچی۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ذرائع ابلاغ کے معاملات نمٹانے اور میڈیا ورکرز کو فوری انصاف کی فراہمی کےلئے میڈیا کورٹس کے قیام اور نئی ایڈورٹائزنگ پالیسی کے لئے پر منصوبہ بندی کر رہی ہے، 58 نئے ٹی وی چینلز کو لائسنس فراہم کئے گئے ہیں جن میں سے 8 ٹی وی چینلز خبروں اور حالات حاضرہ پر مشتمل ہوں گے۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن (پی بی اے) میں آفس بیرئرز کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا آجر اور ان کے ملازمین کے درمیان معاملات بشمول اچانک ملازمین کی چھانٹی کے حوالے سے پی بی اے کی مشاورت کے ساتھ پریس کونسل جیسے میکنزم بنانے پر بھی کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر پی بی اے چیئرمین مسعود حسین بھی موجود تھے۔