اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس ایوان صدر سے لیک نہیں ہوا، اس کی مکمل تحقیقات کرائی گئی ہیں، ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا کر قانونی راستہ اختیار کیا ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران افغان مسئلہ کے پرامن حل کیلئے جامع بات چیت ہوئی، امریکہ …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس ایوان صدر سے لیک نہیں ہوا، اس کی مکمل تحقیقات کرائی گئی ہیں، ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا کر قانونی راستہ اختیار کیا ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران افغان مسئلہ کے پرامن حل کیلئے جامع بات چیت ہوئی، امریکہ افغانستان سے جلد انخلاءچاہتا ہے، افغانستان کی تعمیر نو میں سب سے اہم کردار پاکستان کا ہو گا، جلسے کرنا اپوزیشن کا حق ہے، پلی بارگین بند کمروں میں نہیں کھلے عام ہونی چاہیے، میڈیا پر پابندیوں کے خلاف ہوں، میڈیا کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس وزارت قانون و انصاف سے موصول ہوا، ریفرنس موصول ہونے کے بعد اسے نمٹانے کیلئے تین راستے تھے، پہلا یہ کہ اسے لے کر بیٹھ جائیں جو ایسی چیزوں کو بلیک میلنگ کیلئے استعمال کرتے تھے، دوسرا اس کا میڈیا ٹرائل کیا جائے اور تیسرا متعلقہ قانون کے مطابق اس پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔








