وزیراعظم عمران خان کی بورس جانسن کو کنزرویٹو پارٹی کا لیڈر اور برطانیہ کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بورس جانسن کو کنزرویٹو پارٹی کا لیڈر اور برطانیہ کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ بورس جانسن کی قیادت میں برطانیہ اور اس کے عوام نہ صرف خوشحال ہوں گے بلکہ دوطرفہ تعلقات کو بھی …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بورس جانسن کو کنزرویٹو پارٹی کا لیڈر اور برطانیہ کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ بورس جانسن کی قیادت میں برطانیہ اور اس کے عوام نہ صرف خوشحال ہوں گے بلکہ دوطرفہ تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔